اسلام آباد( کامرس ڈیسک) پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان مالی سال دو ہزار چھبیس اور دو ہزار ستائیس کے بجٹ سے متعلق مذاکرات آئندہ دنوں تک جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔مذاکرات میں معاشی اصلاحات، ٹیکس نیٹ میں توسیع اور محصولات کے نظام کو مؤثر بنانے پر خصوصی زور دیا گیا۔ حکام نے مالی نظم و ضبط بہتر بنانے اور اخراجات میں اصلاحات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔گفتگو کے دوران حالیہ علاقائی کشیدگی کے معیشت پر ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ توانائی کے شعبے میں سبسڈی اور اصلاحاتی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔مرکزی بینک نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سخت مالیاتی پالیسی جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے اصلاحاتی عمل کو جاری رکھنا ضروری ہے۔
آئی ایم ایف مذاکرات، بجٹ اصلاحات اور ٹیکس نظام میں بہتری پر زور
واپس خبروں پر
Category:
کاروبار و معیشت