لندن: برطانوی نژاد پاکستانی باکسر حمزہ شیرازی نے WBO سپر مڈل ویٹ ورلڈ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
انہوں نے جرمنی کے تجربہ کار باکسر Alem Begic کو دوسرے راؤنڈ میں شاندار ناک آؤٹ کر کے عالمی چیمپئن شپ جیت لی۔
یہ ٹائٹل اس سے قبل عالمی لیجنڈ ٹیرنس کرافورڈ کے پاس تھا، جو حال ہی میں ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہوا تھا۔
حمزہ شیرازی نے فائٹ کے آغاز سے ہی جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔ فیصلہ کن لمحہ دوسرے راؤنڈ میں آیا جب ایک زوردار لیفٹ ہُک نے حریف کو سنبھلنے کا موقع ہی نہ دیا، جس کے بعد ریفری نے مقابلہ فوراً روک دیا۔
جیت کے بعد انہوں نے رنگ میں سجدہ شکر ادا کیا اور اپنے ٹریننگ کیمپ کے ساتھ خوشی منائی۔