تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

گوادر بندرگاہ پر بحری سرگرمیوں میں تیزی؛ ابوظبی اور کویت کا سامان لیے ایک اور بڑا بحری جہاز لنگر انداز

گوادر بندرگاہ پر بحری سرگرمیوں میں تیزی؛ ابوظبی اور کویت کا سامان لیے ایک اور بڑا بحری جہاز لنگر انداز

گوادر بندرگاہ پر بحری سرگرمیوں میں تیزی؛ ابوظبی اور کویت کا سامان لیے ایک اور بڑا بحری جہاز لنگر انداز


وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے گوادر بندرگاہ پر بین الاقوامی تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مال بردار بحری جہاز ”ایم وی یوان ہانگ ویئے“ کامیابی سے بندرگاہ پر پہنچ چکا ہے۔


مال بردار جہاز کی تفصیلات

وفاقی وزیر کے مطابق اس جہاز کے ذریعے کل 54 ہزار ٹن سامان لایا گیا ہے۔ جہاز پر 34 ہزار ٹن بھاری سامان اور 20 ہزار ٹن دیگر سامان موجود ہے۔یہ سامان ابوظبی اور کویت سے لایا گیا ہے جسے گوادر بندرگاہ پر اتارا جائے گا۔


بندرگاہ کے نرخوں میں تاریخی کمی

وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو خطے کا تجارتی مرکز بنانے کے لیے پورٹ چارجز میں نمایاں رعایتوں کا اعلان کیا ہے تاکہ عالمی شپنگ لائنز کی توجہ حاصل کی جا سکے


لنگر انداز فیس: میں 25 فیصد کمی۔

کنٹینر اخراجات: میں 40 فیصد تک کی بڑی رعایت۔

دیگر چارجز: میں 31 فیصد تک کمی کر دی گئی ہے۔

اسٹوریج رعایت: گوادر بندرگاہ پر اب عام سامان ایک ماہ تک بغیر کسی فیس کے رکھا جا سکے گا۔


وفاقی وزیر بحری امور نے کہا کہ ان اقدامات کی بدولت عالمی جہاز رانی کی کمپنیوں کا گوادر پر اعتماد بڑھ رہا ہے اور یہ بندرگاہ اب عملی طور پر علاقائی تجارت کے ایک اہم مرکز کی شکل اختیار کر رہی ہے