تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

گوادر ماسٹر پلان کا دوسرا مرحلہ: 280 ارب روپے کے میگا پراجیکٹس کی منظوری، عالمی معاشی مرکز بنانے کا عزم

گوادر ماسٹر پلان کا دوسرا مرحلہ: 280 ارب روپے کے میگا پراجیکٹس کی منظوری، عالمی معاشی مرکز بنانے کا عزم

گوادر: گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) نے گوادر ماسٹر پلان (2025-35) کے دوسرے مرحلے کے تحت 280 ارب روپے مالیت کے میگا ترقیاتی منصوبوں کو مرحلہ وار شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد گوادر کو ایک جدید، اسمارٹ اور ماحول دوست عالمی معاشی مرکز میں تبدیل کرنا ہے۔


سمارٹ پورٹ سٹی کی تعمیر

ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمن خان کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں اگلے 10 سالہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف منصوبوں کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ان منصوبوں کے ذریعے گوادر کو بین الاقوامی سطح پر ایک مسابقتی تجارتی شہر بنایا جائے گا۔


10 سالہ ترقیاتی پروگرام اور پی سی ون 

ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ عبدالرزاق نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جی ڈی اے ایک جامع 10 سالہ ترقیاتی پروگرام تیار کر رہی ہے جسے منظوری کے لیے پہلے صوبائی اور پھر وفاقی حکومت کو ارسال کیا جائے گا۔

اس پروگرام کو مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

بنیادی مقصد: گوادر ماسٹر پلان کے مکمل اور موثر نفاذ کو یقینی بنانا اور جاری ترقیاتی سرگرمیوں کو ایک مربوط حکمتِ عملی کے تحت آگے بڑھانا ہے۔