تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

گورنر مندوخیل کا پرنٹ میڈیا کو درپیش مسائل کے پائیدار حل کے لیے تعاون کا یقین

گورنر مندوخیل کا پرنٹ میڈیا کو درپیش مسائل کے پائیدار حل کے لیے تعاون کا یقین

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صوبے کے اخبارات اور جرائد کو درپیش مسائل کے پائیدار حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ پرنٹ میڈیا بلوچستان میں ذمہ دار صحافت، مقامی زبانوں کے فروغ اور نوجوان نسل میں حب الوطنی کے جذبے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ بات انہوں نے بلوچستان پرنٹ میڈیا کے چیئرمین سید انور شاہ کی سربراہی میں آنے والے پرنٹ میڈیا ایڈیٹرز کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

گورنر بلوچستان نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے تیز رفتار فروغ کے باوجود پرنٹ میڈیا حکومت اور عوام کے درمیان ایک مؤثر رابطے کا ذریعہ ہے، خصوصاً بلوچستان جیسے وسیع جغرافیائی اور منفرد سماجی حالات رکھنے والے صوبے میں اس کی اہمیت برقرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور مصنوعی ذہانت (AI) کے بڑھتے ہوئے استعمال نے روایتی میڈیا کو نئے چیلنجز سے دوچار کیا ہے، جس کے باعث پرنٹ میڈیا کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور تکنیکی اپ گریڈیشن کی ضرورت ہے۔

گورنر مندوخیل نے کہا:

"بلوچستان کے اخبارات اور جرائد صرف خبروں کا ذریعہ نہیں بلکہ ہماری قومی تاریخ، زبان اور ادب کے محافظ بھی ہیں۔"

انہوں نے صحافت کو ایک اہم صنعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ شعبہ ہزاروں افراد کو روزگار فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں کی پیشہ ورانہ خدمات، دیانتداری اور عزم کو سراہا۔

گورنر بلوچستان نے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، آزادیٔ اظہار کی حمایت اور میڈیا اداروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومتی عزم کا اعادہ بھی کیا۔

ملاقات کے دوران وفد نے میڈیا پالیسی، مالی مشکلات اور دیگر انتظامی امور سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا، جس پر گورنر جعفر خان مندوخیل نے مکمل تعاون اور مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔