تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

گورنر بلوچستان سے مختلف سیا سی رہنمائو ں کی ملا قا تیں، علا قا ئی صور تحال پر تبادلہ خیال

گورنر بلوچستان سے مختلف سیا سی رہنمائو ں کی ملا قا تیں، علا قا ئی صور تحال پر تبادلہ خیال

کوئٹہ( بلو چستان خبر)گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ موجودہ علاقائی کشیدہ صورتحال میں سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے منتخب عوامی نمائندوں اور سیاسی رہنماؤں پر اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، جنہیں سنجیدہ اور دلیرانہ فیصلوں کے ذریعے حالات بہتر بنانے چاہئیں۔گورنر ہاؤس کوئٹہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما اور پارلیمانی سیکرٹری پرنس عمر احمدزئی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست محاذ آرائی نہیں بلکہ بامقصد مکالمے اور عوامی خدمت کا نام ہے، جس میں ذاتی رنجشوں یا مخالفت کو دشمنی میں بدلنے کی کوئی گنجائش نہیں۔اس موقع پر حاجی محمد خان لہڑی بھی موجود تھے۔گورنر بلوچستان نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ایسی سیاست کو فروغ دیا ہے جو محبت، رواداری اور باہمی احترام پر مبنی ہو۔ ان کے مطابق مختلف اقوام، قبائل، مذہبی اور سیاسی رہنماؤں کے ساتھ تعلقات کو احترام کے ساتھ برقرار رکھنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی سیاست کا مقصد محروم طبقات کی بہتری اور عوامی فلاح کو آگے بڑھانا ہے، جبکہ انہوں نے تعلیم، صحت اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کیے ہیں۔گورنر نے کہا کہ سیاسی قیادت کا کردار سماجی انصاف، معاشی مساوات اور مذہبی رواداری کے فروغ میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے، جبکہ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں کبھی انتقام یا ذاتی رنجش کو جگہ نہیں دی۔