ملک میں سونے کی قیمت میں فی تولہ نرخ میں 5200 روپے کی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں فی تولہ نرخ میں 5200 روپے کی کمی

Apr 23, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( کامرس ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کا رجحان سامنے آیا ہے جس کے باعث صرافہ مارکیٹ میں نرخ کم ہو گئے ہیں۔تازہ صورتحال کے مطابق فی تولہ سونا پانچ ہزار دو سو روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت چار لاکھ ترانوے ہزار سات سو باسٹھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔اسی طرح دس گرام سونا بھی چار ہزار چار سو اٹھاون روپے کمی کے بعد چار لاکھ تئیس ہزار تین سو اکیس روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔