فلائی جناح کی لاہور اور کوئٹہ کے درمیان ہفتہ وار تین پروازیں شروع
فلائی جناح نے اپنے اندرونِ ملک فضائی نیٹ ورک کو وسعت دیتے ہوئے 13 مئی سے لاہور اور کوئٹہ کے درمیان نئی پروازوں کا آغاز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایئرلائن کے مطابق افتتاحی پرواز کل روانہ ہوگی، جبکہ لاہور اور کوئٹہ کے درمیان ہفتے میں تین پروازیں چلائی جائیں گی۔
اس روٹ پر ایئربس A-320 طیارے استعمال کیے جائیں گے، جبکہ یک طرفہ کرایہ 17 ہزار 999 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
پروازیں ہر بدھ، جمعہ اور اتوار کو آپریٹ کی جائیں گی۔