تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل: جنوبی بلوچستان میں جشن، تربت میں پروقار مرکزی تقریب

معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل: جنوبی بلوچستان میں جشن، تربت میں پروقار مرکزی تقریب

تربت: جنوبی بلوچستان میں معرکہ حق کی تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقریبات کا مقصد دفاعِ وطن کے لیے دی جانے والی عظیم قربانیوں کو یاد کرنا اور قومی اتحاد کا اظہار کرنا تھا۔


ہیڈ کوارٹر ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) میں پُروقار تقریب

جشن کی مرکزی تقریب ہیڈ کوارٹر ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) تربت میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات، قبائلی عمائدین، اور مقامی معززین سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ہمراہ یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔


جنوبی بلوچستان بھر میں ریلیوں کا انعقاد

تربت کے علاوہ جنوبی بلوچستان کے دیگر اضلاع اور تحصیلوں میں بھی حب الوطنی کا بے مثال مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ پنجگور، خاران، اور دالبندین میں لوگوں کا جذبہ دیدنی تھا۔ تمپ، مند، ہوشاب، اور ماشکیل میں شہریوں نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔ نوکنڈی، یکمچھ، بٹ بلیدہ، اور عبدوئی میں شہریوں نے معرکہ حق کا جشن منایا۔ 


عوام اور افواج کا لازوال رشتہ

ان تقریبات کے دوران عوام نے افواجِ پاکستان کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملک کی سلامتی، استحکام اور دفاع کے لیے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ عوامی نمائندوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور جنوبی بلوچستان کے غیور عوام مادرِ وطن کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے