تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

چاغی میں ایف سی کی کارروائی: 25 کلو افیون، اسلحہ برآمد، ایک مشتبہ شخص گرفتار

چاغی میں ایف سی کی کارروائی: 25 کلو افیون، اسلحہ برآمد، ایک مشتبہ شخص گرفتار

چاغی میں ایف سی کی کارروائی: 25 کلو افیون، اسلحہ برآمد، ایک مشتبہ شخص گرفتار

چاغی — ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) دالبندین رائفلز نے چاغی بازار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے ایک کامیاب کارروائی کے دوران منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس کے نتیجے میں محمد اسحاق نامی ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی اہلکاروں نے 25 کلوگرام افیون، دو 9 ایم ایم پستول اور بڑی مقدار میں گولیاں برآمد کیں۔

برآمد شدہ منشیات اور اسلحہ مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے کہا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ اور جرائم پیشہ سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی، اور بلوچستان کو منشیات سے پاک بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔