تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بڑا ریونیو شارٹ فال سامنے آگیا

ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بڑا ریونیو شارٹ فال سامنے آگیا

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) رواں مالی سال 2025-26 کے پہلے 10 ماہ کے دوران محصولات کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے اور عبوری ریونیو شارٹ فال 683 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جولائی تا اپریل کے دوران ایف بی آر نے مجموعی طور پر 10 ہزار 263 ارب روپے جمع کیے، جبکہ نظرثانی شدہ ہدف 10 ہزار 946 ارب روپے مقرر تھا۔اس طرح اس عرصے میں 683 ارب روپے کا شارٹ فال ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ اپریل 2026 میں بھی محصولات مقررہ ہدف سے کم رہے۔اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں ایف بی آر نے 956 ارب روپے اکٹھے کیے، جبکہ ماہانہ ہدف 1,029 ارب روپے تھا، یوں اس ماہ 73 ارب روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی۔تفصیلات کے مطابق اپریل میں انکم ٹیکس کی مد میں 446 ارب روپے، سیلز ٹیکس میں 320 ارب روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 65 ارب روپے جبکہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 125 ارب روپے وصول کیے گئے۔واضح رہے کہ حکومت نے مالی سال 2025-26 کے لیے پہلے ہی ٹیکس ہدف میں کمی کرتے ہوئے اسے 14 ہزار 307 ارب روپے سے کم کر کے 13 ہزار 979 ارب روپے مقرر کیا تھا، جس سے مجموعی ہدف میں 328 ارب روپے کی کمی کی گئی تھی۔