تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

سرحدوں پر عید: ایل او سی پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کی قوم کو عید مبارک، دفاعِ وطن کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ

سرحدوں پر عید: ایل او سی پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کی قوم کو عید مبارک، دفاعِ وطن کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ

لائن آف کنٹرول: جہاں ایک جانب پورا ملک عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہا ہے، وہیں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تعینات پاک فوج کے بہادر افسران اور جوانوں نے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وطن کے محافظوں نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ان کی چوکسی اور نگرانی مسلسل جاری ہے تاکہ پاکستانی عوام امن و سکون کے ساتھ عید کی خوشیاں منا سکیں۔

سبز ہلالی پرچم کے دفاع کا عزم

محاذِ جنگ پر موجود جوانوں نے کہا کہ سبز ہلالی پرچم کی حرمت اور پاکستان کی سلامتی ان کی اولین ترجیح ہے۔

ایک جوان نے کہا:

“جب پوری قوم عید منا رہی ہوتی ہے تو وطن کے محافظ سرحدوں پر پوری طرح چوکس رہتے ہیں۔ ہم پاکستان کے امن اور قوم کی ہر خوشی کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔”

قربانی کی اصل روح

افسران اور جوانوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کا پیغام ایثار، قربانی اور وفاداری پر مبنی ہے، اور یہی جذبہ پاک فوج کے سپاہیوں کو وطن کے لیے اپنی جان قربان کرنے کا حوصلہ دیتا ہے۔

دشمن کو دوٹوک پیغام

پاک فوج کے افسران نے دشمن قوتوں کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے امن اور استحکام کے خلاف کسی بھی سازش کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔

پیغام کے اختتام پر جوانوں نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی، امن اور جغرافیائی سالمیت کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔