تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

دبئی میں پراپرٹی ویزا قوانین میں نرمی، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے 2 سالہ ویزا مزید آسان بنا دیا گیا

دبئی میں پراپرٹی ویزا قوانین میں نرمی، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے 2 سالہ ویزا مزید آسان بنا دیا گیا

دبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پراپرٹی ویزا قوانین میں اہم نرمی کا اعلان کرتے ہوئے جائیداد خریدنے پر 2 سالہ رہائشی ویزا حاصل کرنا مزید آسان بنا دیا ہے۔نئی پالیسی کے تحت اب سنگل مالک کے لیے مقررہ کم از کم قیمت کی شرط ختم کر دی گئی ہے، جس کے باعث زیادہ افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔حکام کے مطابق اب مشترکہ ملکیت کی صورت میں بھی رہائشی ویزا حاصل کیا جا سکتا ہے، تاہم ہر سرمایہ کار کا حصہ کم از کم 4 لاکھ درہم ہونا ضروری ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو مزید فعال بنانا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ 2 سالہ انویسٹر ویزا کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ آسان اور قابل رسائی بنا دیا گیا ہے، جبکہ دیگر طویل مدتی ویزا اسکیموں کی شرائط برقرار رکھی گئی ہیں۔پانچ سالہ ریٹائرمنٹ ویزا کے لیے کم از کم 10 لاکھ درہم کی سرمایہ کاری اور عمر کی حد 55 سال مقرر ہے، جبکہ 10 سالہ گولڈن ویزا کے حصول کے لیے 20 لاکھ درہم کی سرمایہ کاری لازمی قرار دی گئی ہے۔گولڈن ویزا ہولڈرز کو فیملی اور گھریلو ملازمین کی اسپانسرشپ کی سہولت بھی حاصل ہوگی، اور وہ متحدہ عرب امارات سے باہر رہتے ہوئے بھی اپنا ویزا برقرار رکھ سکیں گے۔ماہرین کے مطابق اس نئی پالیسی سے دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں مزید تیزی آنے اور عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ متوقع ہے۔