کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے آج چمن پھاٹک دھماکے سے متاثرہ خاندانوں میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے تیار کردہ فوڈ کیئر پیکجز تقسیم کیے۔
ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا، متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ حکومتِ بلوچستان اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن امداد، بروقت ریلیف اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
فہد اقبال پنوار
اسسٹنٹ کمشنر، کوئٹہ سٹی