تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

اسرائیل سے براہِ راست مذاکرات گناہ ہیں، ہتھیار نہیں ڈالیں گے: حزب اللّٰہ

اسرائیل سے براہِ راست مذاکرات گناہ ہیں، ہتھیار نہیں ڈالیں گے: حزب اللّٰہ

بیروت( مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کی تنظیم حزب اللّٰہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کو وہ قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں اور ان کے مطابق ایسے مذاکرات لبنان کو غیر مستحکم کر سکتے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں نعیم قاسم نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ بات چیت کو گناہ تصور کرتے ہیں اور اس کے بجائے بالواسطہ مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ مزاحمت جاری ہے اور مضبوط رہے گی، اسے شکست نہیں دی جا سکتی۔ ان کے مطابق تنظیم اپنے ہتھیار نہیں ڈالے گی اور لبنان اور اس کے عوام کے دفاع کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی، چاہے دشمن کی جانب سے کتنی ہی دھمکیاں کیوں نہ دی جائیں۔