دہلی: بوائز ہاسٹل کی پانچ منزلہ عمارت منہدم، 7 افراد ہلاک، مودی حکومت پر کڑی تنقید

دہلی: بوائز ہاسٹل کی پانچ منزلہ عمارت منہدم، 7 افراد ہلاک، مودی حکومت پر کڑی تنقید

Sep 8, 2026|ویب ڈیسک

دہلی: بوائز ہاسٹل کی پانچ منزلہ عمارت منہدم، 7 افراد ہلاک، مودی حکومت پر کڑی تنقید


اسلام آباد ویب ڈیسک: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک بوائز ہاسٹل کی پانچ منزلہ بوسیدہ عمارت گرنے سے کم از کم 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) اور دیگر عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس افسوسناک حادثے کا شکار ہونے والی عمارت میں رہائش پذیر افراد کی اکثریت غریب طلبہ پر مشتمل تھی۔


عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا، اس وقت عمارت کے اندر 24 سے 48 کے قریب افراد موجود تھے۔ اس واقعے کے بعد مودی حکومت کی مبینہ نااہلی اور مجرمانہ غفلت پر ملک گیر بحث چھڑ گئی ہے۔


سیاسی مخالفین (سی جے پی) نے واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غریب بھارتی طلبہ ایک بار پھر حکومت کی مجرمانہ غفلت کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں۔ ناقدین نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ دہلی یونیورسٹی میں طلبہ کو 'دماغی نکسل' قرار دینے والے نریندر مودی بوسیدہ عمارتوں اور عوامی تحفظ کے سنگین مسائل کو نظر انداز کر کے چلتے بنے، جس سے نوجوانوں کی زندگیاں اجیرن ہو چکی ہیں۔


سیاسی و سماجی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے نوجوانوں کے بنیادی مسائل خصوصاً تعلیم اور روزگار کو مکمل طور پر نظر انداز کر رکھا ہے، جس کے خلاف بھارت بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بے چینی، سلگتے مسائل اور مسلسل احتجاج مستقبل میں ہندو انتہا پسند مودی حکومت کے لیے ایک انتہائی بڑا سیاسی چیلنج ثابت ہو سکتے ہیں۔