*یومِ دفاع و شہداء: ایل او سی سے پاک فوج کے جوانوں کا قوم کے نام عزم بھرا پیغام*
یومِ دفاع و شہداء، وطن کے ان سپوتوں کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنے کا دن ہے، جنہوں نے پاکستان کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
ایل او سی سے وطن کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور پاک فوج کے جوان بھی اس عزم کے ساتھ ڈٹے ہیں کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
دفاعِ وطن کے اسی جذبے اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا:
"ہم پاکستان کی بقا کے محافظ ہیں اور ہم اس سرزمین کی سرحدوں کے امین اور اس کی لاج کے رکھوالے ہیں۔"
"جب بھی دشمن پاکستان کے سامنے آیا، ہم نے سب سے پہلے خود کو وطن کے دفاع کے لیے پیش کیا اور پاکستان کو محفوظ رکھا۔"
"وطن سے عشق میں ہم کیا کچھ کر سکتے ہیں، یہ ہماری تاریخ کے ہر باب میں نمایاں ہے۔"
"ہمیں فخر ہے کہ پاکستان سے بے پناہ محبت کرنے والوں میں ہمارا نام بھی شامل ہے۔"
"اس دھرتی کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے اور قوم کے نام اپنی ہر صلاحیت وقف کرنے کے لیے ہم پرعزم ہیں۔"