تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

بلوچستان میں افسوسناک حادثہ: ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

بلوچستان میں افسوسناک حادثہ: ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

بلوچستان کے علاقے قمر دین کاریز (کڈ خراسان) میں پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے کم از کم 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق مسافر ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔

خواتین اور بچے بھی جاں بحق افراد میں شامل

حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور تین بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں بھی دو خواتین اور ایک آٹھ سالہ بچہ شامل ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

دشوار گزار علاقے میں ریسکیو آپریشن

حادثہ پہاڑی اور دشوار گزار علاقے میں پیش آنے کے باعث امدادی کارروائیوں میں ابتدائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ واقعے کے فوراً بعد لیویز اہلکار، مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور کھائی میں پھنسے افراد کو نکالنے کا عمل شروع کیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ڈرائیور تیز موڑ پر گاڑی سے کنٹرول کھو بیٹھا جس کے باعث ٹریکٹر ٹرالی گہری کھائی میں جا گری۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔