تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

دالبندین: معرکۂ حق کی سالگرہ، عوام کا پاک فوج سے بھرپور اظہارِ یکجہتی

دالبندین: معرکۂ حق کی سالگرہ، عوام کا پاک فوج سے بھرپور اظہارِ یکجہتی

دالبندین– معرکۂ حق کی سالگرہ کے موقع پر دالبندین میں پاک فوج کے حق میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے وطن کے محافظوں کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا۔

عوامی جوش و خروش اور ریلیاں

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر پاک فوج کی قربانیوں اور عظیم فتح کی مناسبت سے نعرے درج تھے۔ اس موقع پر فضا "پاک فوج زندہ باد" کے نعروں سے گونج اٹھی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق ہماری عسکری تاریخ کا وہ درخشاں باب ہے جو رہتی دنیا تک دشمن کے ناپاک عزائم کی ناکامی کی علامت رہے گا۔

 سیسہ پلائی دیوار بننے کا عزم

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقامی عمائدین اور شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک کے دفاع اور استحکام کے لیے عوام اور فوج کے درمیان اتحاد ایک "سیسہ پلائی دیوار" کی مانند ہے جسے کوئی بھی سازش کمزور نہیں کر سکتی۔