پہلگام واقعے کے بعد بھارت میں کشمیریوں کے خلاف کارروائیوں اور بیانیے پر تحفظات بر قرار

3 دن قبل
پہلگام واقعے کے بعد بھارت میں کشمیریوں کے خلاف کارروائیوں اور بیانیے پر تحفظات بر قرار

مقبوضہ کشمیر( مانیٹرنگ ڈیسک) پہلگام فالس فلیگ واقعے کے بعد بھارت میں مسلمانوں خصوصاً کشمیریوں کے خلاف مبینہ مظالم اور جعلی انکاؤنٹرز میں اضافے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف بیانیہ بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق تئیس اپریل دو ہزار پچیس کو مقبوضہ کشمیر میں دو کشمیریوں کو مبینہ طور پر شہید کرنے کے بعد اس واقعے کا الزام پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی گئی۔دوسری جانب کشمیری حریت رہنما ضیاء مصطفیٰ کی بہن نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بھائی کو عدالتی فیصلے سے قبل ہی جیل سے نکال کر قتل کر دیا گیا ہے۔