تازہ ترین
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں تیزی؛ 3 دن کے وقفے کے بعد سونا اور چاندی مہنگےکراچی ترقی کے سفر پر بزدلانہ وار۔۔ غازی انٹرپرائزز کے کیمپ پر حملہ اور بلوچستان کی محرومی کا اصل ذمہ دار کون؟ محرم الحرام: کمشنر کوئٹہ کا سیکیورٹی، صفائی اور بنیادی سہولیات کے فول پروف انتظامات کا حکم بلوچستان میں خواتین اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے عالمی شراکت داری ضروری، اسپیکر اسمبلی بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کے عالمی حامی کھل کر سامنے آگئے مشرقِ وسطیٰ میں سفارت کاری کا نیا رخ؛ پاکستان کے ذریعے امریکا ایران مذاکرات، ٹرمپ کی نیتن یاہو کو سخت وارننگ صومالی ریفری عمر ارتان کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا انگلینڈ-بھارت ٹی ٹوئنٹی سیریز: میچز کے اوقات کار میں تبدیلی پاکستان خواتین کے دو انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹس کی میزبانی کرے گا شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ کیمپ سے باہر، وائٹ بال اسکواڈ میں شامل ثنا نواز کی نئی فیشن مہم سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی جاوید جعفری کی اہلیہ سرمایہ کاری کے نام پر کروڑوں روپے کے فراڈ کا شکار انیس بزمی نے ’نو انٹری 2‘ میں تاخیر کی وجہ بتا دی کنگنا رناوت نے فلموں میں خواتین کی پیشکش پر سوالات اٹھا دیے ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب گردی,بلوچ روایت کے چہرے پر سیاہ داغ افغان طالبان رجیم کا خواتین کے خلاف کریک ڈاؤن؛ لباس کی آڑ میں جبری گرفتاریاں، عالمی برادری سراپا احتجاج
بلوچستان خبر

محرم الحرام: کمشنر کوئٹہ کا سیکیورٹی، صفائی اور بنیادی سہولیات کے فول پروف انتظامات کا حکم

محرم الحرام: کمشنر کوئٹہ کا سیکیورٹی، صفائی اور بنیادی سہولیات کے فول پروف انتظامات کا حکم

محرم الحرام: کمشنر کوئٹہ کا سیکیورٹی، صفائی اور بنیادی سہولیات کے فول پروف انتظامات کا حکم


کوئٹہ: کمشنر کوئٹہ ڈویژن شہزیب خان کاکڑ نے محرم الحرام، بالخصوص یوم عاشور کے جلوسوں اور مجالس کے لیے سیکیورٹی، صفائی ستھرائی، بجلی، پانی اور دیگر شہری سہولیات کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ اداروں کو بروقت اقدامات کی ہدایت جاری کر دی۔


اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی، پولیس، ایف سی، قانون نافذ کرنے والے اداروں، مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور شیعہ کانفرنس کے نمائندوں نے شرکت کی۔


اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر شہزیب کاکڑ نے کہا کہ محرم الحرام تمام مکاتبِ فکر کے لیے ایک مقدس اور قابل احترام مہینہ ہے اور انتظامیہ کی اولین ترجیح عزاداروں کو ہر ممکن سہولت اور تحفظ فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کا مقصد محرم کے دوران درپیش مسائل کا بروقت حل اور بہترین انتظامات کو یقینی بنانا ہے۔


شیعہ کانفرنس کے نمائندوں نے محرم الحرام کے حوالے سے اپنے مسائل اور ضروریات سے آگاہ کیا، جس پر کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ تمام جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔


کمشنر کوئٹہ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن، پی ایچ ای، واسا اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے راستوں کی فوری صفائی، نالیوں کی صفائی، سڑکوں کی مرمت اور پیچ ورک کا کام جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے خراب اسٹریٹ لائٹس کی مرمت اور جلوسوں و مجالس کے مقامات پر مناسب روشنی کے انتظامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔


اجلاس میں کیسکو (QESCO) حکام کو محرم الحرام خصوصاً 7، 9 اور 10 محرم کو بلا تعطل بجلی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا، جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) کو گیس کی فراہمی کے شیڈول کو بہتر بنانے کی ہدایت دی گئی۔


صحت کے شعبے سے متعلق کمشنر نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی جائے، اضافی طبی عملہ، ایمبولینسز، ادویات اور فرسٹ ایڈ سہولیات فراہم کی جائیں۔ واسا کو مسلسل پانی کی فراہمی یقینی بنانے اور ضرورت پڑنے پر واٹر ٹینکرز تیار رکھنے کا بھی حکم دیا گیا۔


سیکیورٹی کے حوالے سے کمشنر شہزیب کاکڑ نے کہا کہ پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ حکمت عملی کے تحت تمام محرم پروگراموں کی نگرانی کریں گے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ مچھ، دگاری اور دیگر علاقوں سے آنے والے ماتمی جلوسوں کو آمد سے روانگی تک مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔


انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ شہر کے مرکزی جلوسوں، مجالس اور مذہبی اجتماعات کی خصوصی نگرانی کی جائے گی جبکہ حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رہے۔


اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں ایک مرکزی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا جہاں انتظامیہ، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندے چوبیس گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دیں گے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹنے کے لیے اقدامات کریں گے۔


کمشنر کوئٹہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کے تحفظ، سہولت اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے