واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)نیویارک میں ایک عوامی ریلی کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کی گئی۔مظاہرین نے ریلی کے دوران بار بار ٹرمپ کے خلاف نعرے لگائے اور انہیں تقریب سے باہر نکالنے کے مطالبات بھی کیے۔صورتحال اس وقت تلخ ہو گئی جب مبینہ طور پر ٹرمپ نے احتجاج کرنے والوں کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جگہ واپس جائیں اور اپنی باتیں گھر جا کر کریں۔تقریب کے دوران یہ تنازع کئی بار دیکھنے میں آیا جس کے باعث ماحول کچھ دیر کے لیے کشیدہ ہو گیا۔