تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

بلوچستان قومی ترقی و استحکام کا بنیادی ستون ہے، پائیدار امن کے بغیر خوشحالی ممکن نہیں: صدر آصف زرداری

بلوچستان قومی ترقی و استحکام کا بنیادی ستون ہے، پائیدار امن کے بغیر خوشحالی ممکن نہیں: صدر آصف زرداری


کو ئٹہ( بلو چستان خبر)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میر شفیق الرحمن مینگل نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، قومی یکجہتی، بلوچستان میں امن و امان، تنظیمی امور اور این اے 256 کے ضمنی انتخاب سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان اس وقت داخلی استحکام، سیاسی بصیرت اور قومی ہم آہنگی کا متقاضی ہے۔ شرکاء نے اس امر پر اتفاق کیا کہ موجودہ نازک صورتحال میں تمام جمہوری اور وفاقی قوتوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ذاتی اور گروہی مفادات سے بالاتر ہو کر ریاستی استحکام، آئینی بالادستی اور جمہوری تسلسل کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر بلوچستان کی صورتحال، وہاں درپیش چیلنجز اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سیاسی مفاہمت اور مؤثر حکمت عملی کو ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی تکمیل کا بنیادی ستون ہے، اور وہاں پائیدار امن، ترقی اور سیاسی استحکام کے بغیر قومی خوشحالی کا خواب مکمل نہیں ہو سکتا۔ملاقات میں میر شفیق الرحمن مینگل نے بلوچستان کے مختلف اضلاع خصوصاً جھالاوان اور گردونواح کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل، قیام امن کی ضرورت، سیاسی کارکنوں کی سرگرمیوں اور پارٹی تنظیم سازی سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اب انتشار، جبر اور نفرت کی سیاست کو مسترد کر چکے ہیں اور ترقی و استحکام چاہتے ہیں۔