تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

بلوچستان: لانگ روٹ بسوں میں ٹریکرز کی تنصیب لازمی، رفتار کی جدید مانیٹرنگ کا فیصلہ

بلوچستان: لانگ روٹ بسوں میں ٹریکرز کی تنصیب لازمی، رفتار کی جدید مانیٹرنگ کا فیصلہ

کوئٹہ( بلو چستان خبر) محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان نے لانگ روٹ بسوں میں ٹریکرز نصب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام کے لیے جدید مانیٹرنگ نظام متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق نیشنل ہائی ویز این 25، این 50، این 65، این 70 اور این 40 پر چلنے والی تمام بسوں میں ٹریکرز کی تنصیب لازمی قرار دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اس نظام کے ذریعے بسوں کی رفتار کی براہ راست نگرانی کی جائے گی جبکہ حد رفتار سے تجاوز کرنے پر کنٹرول روم کو فوری طور پر الرٹ موصول ہوگا۔محکمہ نے واضح کیا ہے کہ ٹریکر سرٹیفکیٹ کے بغیر کسی بھی بس کو روٹ پرمٹ جاری نہیں کیا جائے گا، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے اور پابندیاں عائد کی جائیں گی۔حکام کے مطابق اوور اسپیڈنگ اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی لائی جا سکے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ اس ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم سے سفر کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی اور بلوچستان کے ٹرانسپورٹ نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔