تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا صحافیوں کی مکمل حمایت کا اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا صحافیوں کی مکمل حمایت کا اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا صحافیوں کی مکمل حمایت کا اعلان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ آزاد، ذمہ دار اور باخبر صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے، جبکہ عوام تک درست معلومات پہنچانے اور شفافیت یقینی بنانے میں صحافیوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے صحافی مشکل اور چیلنجنگ حالات میں بھی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے فرائض کی انجام دہی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بلوچستان کے 40 سے زائد صحافیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو ناقابلِ فراموش قرار دیا۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت کوئٹہ میں صدیق بلوچ میڈیا اکیڈمی کو مکمل طور پر فعال بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ صحافیوں کو جدید تربیت، تحقیق اور بدلتے میڈیا رجحانات کے مطابق پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع میسر آ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ جرنلسٹس ویلفیئر اینڈومنٹ فنڈ کے لیے سیڈ منی میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ ضرورت کے وقت صحافیوں اور ان کے خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کی جا سکے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ میڈیا ورکرز کے لیے ہیلتھ انشورنس، ایمرجنسی امداد اور مالی معاونت کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں ورکنگ جرنلسٹس کے لیے پہلی ہاؤسنگ اسکیم پر بھی پیش رفت جاری ہے اور حکومت اس منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے پُرعزم ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی پہلی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کی منظوری بھی دی جا چکی ہے، جس کا مقصد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے فروغ کے ساتھ ساتھ مستند پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا اداروں کی حمایت کرنا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت صحافتی آزادی، صحافیوں کے تحفظ اور پیشہ ورانہ خودمختاری کو یقینی بنائے گی کیونکہ ایک مضبوط اور ذمہ دار میڈیا ہی ترقی پسند معاشرے کی ضمانت ہے۔