Latest news
2022 کے سیلاب کے بعد بحالی کا کام نہ ہو سکا اوچ پاور پلانٹ مرکزی ٹاور دھماکے سے تباہ، بجلی منقطع دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں ’شندور پولو فیسٹیول 2026‘ کا رنگا رنگ آغاز، گورنر کے پی کے نے افتتاح کر دیا چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور بچوں کو تعلیم کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان وفاقی بجٹ 2026-27: حجم 17.5 ٹریلین روپے سے زائد رکھنے کی تجویز؛ تنخواہ دار طبقے کیلئے 50 ارب کا ٹیکس ریلیف متوقع طاقت کسی مسئلے کا حل نہیں مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: شہداء کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی شرکت Prime Minister Shehbaz Sharif meets National Assembly members, consultations held on constituency development projects and political situation Ben Stokes dropped over disciplinary breach, mixed reactions from former captains Somalia’s referee Omar Abdulkadir Artan receives grand welcome upon return home Major changes in Australia women’s cricket schedule after ICC decision Prime Minister and Mohsin Naqvi congratulate Pakistan football team on historic victory Truth behind reports of Katrina Kaif’s return to showbiz revealed Preparations underway for Jennifer Winget’s second marriage? Sami Sani reveals the real reason behind stepping away from acting Tamil cinema’s legendary filmmaker passes away
Balochistan Khabar

اوچ پاور پلانٹ مرکزی ٹاور دھماکے سے تباہ، بجلی منقطع

اوچ پاور پلانٹ مرکزی ٹاور دھماکے سے تباہ، بجلی منقطع

بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں بجلی کی مرکزی ٹاوروں کو نامعلوم افراد نے دھماکوں میں تباہ کردیا جس کے بعد کئی علاقوں کو بجلی کی ترسیل منقطع ہوگئی ہے۔


گذشتہ شب نامعلوم افراد نے اوچ پاور پلانٹ سے نکلنے والی دو مرکزی ٹاوروں کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا جس کے باعث ٹاور زمین بوس ہوگئے اسی دوران پاور پلانٹ میں بھی آتشزگی ہوئی جبکہ پلانٹ میں موجود ایک شخص کے بے ہوش ہونے کی اطلاعات ہیں۔


ٹاوروں کے تباہ ہونے اور پاور پلانٹ میں خرابی کے باعث بلوچستان کے متعدد علاقوں کو بجلی کی ترسیل منقطع ہوچکی ہے۔


حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی میں بلوچ مسلح تنظیمیں اس نوعیت کی کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرچکے ہیں۔