پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ کے مشیر علی مصطفیٰ ڈار اور عدیل شجاع بٹ کی باکو میں اہم ملاقات
May 21, 2026|ویب ڈیسک
باکو: وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر علی مصطفیٰ ڈار اور لاہور میں آذربائیجان ٹریڈ ہاؤس کے صدر عدیل شجاع بٹ نے باکو میں آذربائیجان کے سرکاری ٹی وی ادارے AzTV کے چیئرمین رووشن ممدوف سے اہم ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان میڈیا تعاون کو فروغ دینے، ثقافتی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور براڈکاسٹنگ، کمیونیکیشن اور پبلک ڈپلومیسی کے شعبوں میں مشترکہ تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات صرف تجارت تک محدود نہیں بلکہ میڈیا، سفارت کاری اور ثقافتی تبادلے کے ذریعے بھی مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں۔
ملاقات کو پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک تعلقات کی ایک اہم کڑی قرار دیا جا رہا ہے، جو مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے۔