تازہ ترین
نوشکی میں تاجروں کے ٹرک نذرِ آتش، بھتہ خوری کے الزامات سامنے آگئے مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: وطن کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ویمن ڈویلپمنٹ کی ژوب اور خاران میں دو ماڈل سیف ہومز کے قیام کی سفارش بلوچستان نیشنل پارٹی کی کال پر تاجر برادری اور سیاسی جماعتوں کا احتجاج؛ کئی اضلاع میں جزوی ہڑتال صدر اور وزیراعظم کا بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین بلوچستان میں صحت کے شعبے میں بڑا اقدام، تربت میں جدید ترین اسپتال کا آغاز بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے،ریکٹر اسکیل پر شدت 4.1 ریکارڈ ژوب ڈیجیٹل میڈیا پالیسی یا مقامی صحافت کا جنازہ؟ بلوچستان: پانی کا بحران یا وجود کا بحران؟ نیا گریٹ گیم: امریکہ، چین اور خلیجی ممالک کی توجہ بلوچستان کے قیمتی معدنی ذخائر پر مرکوز بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 14 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید ایشین گیمز 2026: پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کے سپرد عالمی کپ فٹ بال 2026 کے ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت، قیمتوں میں نمایاں کمی ملک میں فٹ بال کے مضبوط ڈھانچے کے لیے قومی سطح کا نیا منصوبہ منظور ہاکی کے پنالٹی کارنر کے بے تاج بادشاہ سہیل عباس 51 برس کے ہوگئے ذہنی امراض سے متعلق آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے: ماہرہ خان
بلوچستان خبر

خیبر آپریشن میں 22 دہشت گرد ہلاک

خیبر آپریشن میں 22 دہشت گرد ہلاک

 پشاور( بلو چستان خبر) سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ضلع خیبر میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک 10 سالہ معصوم بچہ شہید ہو گیا۔ جوابی کارروائی میں فورسز نے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا اور وہ علاقے میں متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔سکیورٹی اداروں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے معصوم بچے کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہید بچے کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔